مشرق وسطیٰ

وائلڈ لائف و پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ کا نفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر جنگلات

وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری عباس علی شاہ نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں اقدامات جاری ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری عباس علی شاہ نے کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں اقدامات جاری ہیں۔ جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی شکاریوں کے خلاف ہر سطح پر بلا امتیاز آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 10 اضلاع میں چھاپے مارے گئے اور مختلف جانوروں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 54 افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا چکی ہیں جن پر چالان کے علاؤہ 9 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات صوبے میں اپنی رٹ قائم رکھے ہوئے ہے۔ عباس علی شاہ نے مزید کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے وائلڈ لائف ایکٹ اور پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ کا موثر نفاذ ہر قیمت پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ فیلڈ ٹیموں کو غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز اور بلا خوف کاروائیاں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button