انٹرٹینمینٹ

الحمراء میں پانچ روزہ گائیکی ورکشاپ ود سارہ رضا خان کا آغا ز ہوگیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس جہاں نوجوانوں کو فنون لطیفہ میں موسیقی کی تربیت فراہم کررہی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس جہاں نوجوانوں کو فنون لطیفہ میں موسیقی کی تربیت فراہم کررہی ہے وہاں نوجوانوں کو الحمراء لائیو جیسے موسیقی شوز میں پرفارم کر نے کو موقع فراہم کر کے انکے اعتماد میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا اس اس خدمت سے بھی دو قدم آگے جا کر نوجوانوں کو دور حاضر کے نئے رجحانات سے متعارف کروانے کے لئے ان کے لئے مختلف شعبوں میں دوکشاپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے،حالیہ پانچ روزہ ورکشاپ بھی نوجوانوں کے بہتر مستقبل میں معاون ثابت ہوگی،اس سے قبل بھی نامور گلوکار شفقت علی خان ٗ نوجوانوں کو موسیقی کی مہارتوں سے آگاہ کر چکے ہیں۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ ڈرائنگ کیری کیچر و کارٹون کی اہمیت کے پیش نظر اس شعبہ میں چھ روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جو 12تا 16دسمبر جا ری رہے گی جسمیں نامور کارٹونسٹ جاوید اقبال نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ سارہ رضا خان موسیقی کی دُنیا میں ایک نیا چمکتا ستارہ ہیں جس کے ساتھ ورکشاپ نوجوانوں کے لئے موسیقی کے شعبے میں نئی جہتوں کو سیکھنے کا باعث ہوگی۔پانچ روزہ گائیکی ورکشاپ میں سارہ رضا خان نے نوجوانوں کو موسیقی کے اسرار ورموز سے آگاہ کیا۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کی اور ردعمل میں اظہار خیال کرتے ہوئے ورکشاپ کو اپنے لئے بے حد مفید قرار دیا۔اس موقع پر سارہ رضا خان نے کہا کہ الحمراء کا پلیٹ فارم ہر محنتی،لگن اور جذبہ رکھنے والے نوجوان کے لئے شاندار مستقبل کا ضامن ہے،یہاں سے سیکھنے کے بعد آپ عملی میدان کے تقاضوں کے مطابق پورا اترتے ہویہی امر موسیقی کی خدمت کابہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button