پنجاب حکومت صوبے میں یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ چیف سیکرٹری
عبداللہ سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پنجاب کابینہ کے فیصلوں، مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):چیف سیکرٹری پنجا ب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران پنجاب کابینہ کے فیصلوں، مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔تعلیم، صحت، ہاؤسنگ، پی اینڈ ڈی، ٹرانسپورٹ، خزانہ، بلدیات، سی اینڈ ڈبلیو، اطلاعات سمیت دیگر محکموں نے عملدرآمد رپورٹ پیش کی۔
عملدرآمد رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورننس اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے محکموں میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کا بروقت استعمال، معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اوررواں مالی سال کے دوران قلیل مدت میں ریکارڈ ترقیاتی فنڈز کا استعمال کیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، تعلیم، صحت، ہاؤسنگ، پی اینڈ ڈی، ٹرانسپورٹ، خزانہ، بلدیات، سی اینڈ ڈبلیو، اطلاعات کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔