صحت

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ایچ آئی وی مرض پر نیوز رپورٹنگ انتہائی حساس اور ذمہ داری کا کام ہے۔

ایچ آئی وی کے شکار افراد کی رازداری کی معلومات انتہائی خفیہ رکھی جاتی ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایچ آئی وی کے شکار افراد کی رازداری کی معلومات انتہائی خفیہ رکھی جاتی ہیں۔پاکستان میں عام آبادی کے مقابلے میں ایچ آئی وی ک مرض ہائی رسک گروپوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ہائی رسک گروپس میں فی میل سیکس ورکرز، مردوں سے جنسی تعلق رکھنے والے مرد، خواجہ سراء اور سرنج سے نشہ کرنے والے افراد شامل ہیں۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ٹرک، بس ڈرائیور اور جیل کے قیدی بھی ایچ آئی وی مرض کے پھیلاؤ میں عوامل کا باعث ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقامی ہوٹل میں ایچ آئی وی سے متعلق میڈیا کے کردار پر منعقدہ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت اب تک21 لاکھ افراد کی ایچ آئی وی سیکریننگ کی گئی ہے اور 37 ہزار افراد HIV پازیٹیو رجسٹرڈ ہیں جبکہ 17750 افراد علاج کے لئے مفت ادویات لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے صوبہ بھر میں 45 مراکز HIV علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہا ہے اور ایڈوانس بائیو سیفٹی لیول-3 لیبارٹری کے ذریعے ایچ آئی وی مریضوں کو مفت پی سی آر اور CD4 ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور مقابلے منعقد کرکے ایچ آئی وی مرض سے متعلق آگہی دی جارہی ہے۔تربیتی سیشن میں صحافیوں کو پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ایچ آئی وی کی روک تھام سے متعلق کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران میڈیا کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دئے گئے۔اس موقع پر صحافیوں میں انکی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔سیشن میں ڈائریکٹر ایڈز کنٹرول ڈاکٹر عجیب اللہ، ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول ڈاکٹر شاہد مگسی، ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز حسان طارق اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے افسران بھی موجود تھے ۔بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ شعبہ انڈور میں جدید سہولیات سے آراستہ ہائی ڈیپیڈنسی یونٹ کا افتتاح کیا۔ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول ڈاکٹر شاہد مگسی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی بھی موجود تھے۔ ایچ ڈی یو میں بیڈز وینٹیلیٹرز کے ساتھ مکمل طور پر جدید سہولیات کے ساتھ لیس ہیں۔ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی، ڈینگی، ایمرجنسی وارڈز گئے، طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔مریضوں نے جدید طبی سہولیات کی فراہمی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میاں میر ہسپتال سمیت تمام ہیلتھ فیسلیٹیز میں ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے میاں میر ہسپتال میں ڈائیلسز مشینیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button