ڈیرہ چاہل کے رہائشی ڈولفن اہلکار قاسم کے قتل کا معمہ حل ,ملوث 4 ملزمان گرفتار
اہلکار کے قتل میں ملوث چار ملزمان عرفان عرف بودی، فہد ، رضوان اور غلام دستگیر کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈیرہ چاہل کے رہائشی ڈولفن اہلکار قاسم کے قتل کا معمہ حل۔ اہلکار کے قتل میں ملوث چار ملزمان عرفان عرف بودی، فہد ، رضوان اور غلام دستگیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور انسپکٹر ریاض کے مطابق ملزمان نے قتل کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔لیکن پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے باقاعدہ پلاننگ کر کے ڈیوٹی سے واپسی پر مقتول قاسم کو دیرینہ رنجش پر 09 فائر مار کر قتل کیا۔کیونکہ ملزمان کو شک تھا مقتول قاسم کی اطلاعات پر پولیس کیجانب سے ان پر ریڈ کیا جاتا ہے۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اور علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ امجد فاروق بٹر کا کہنا تھا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔