مشرق وسطیٰ

غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔ عباس علی شاہ

وزیر جنگلات کی وائلڈ لائف و پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ کا نفاذ ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر جنگلات عباس علی شاہ اور سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کے مابین پونچھ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات شاہد زمان نے وزیر جنگلات کو محکمانہ امور اور مختلف پراجیکٹس کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ شاہد زمان نے وزیر جنگلات کو جانوروں اور مچھلیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات اور غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں عباس علی شاہ نے جانوروں کی بریڈنگ بڑھانے اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے محکمہ کے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں سفاری زو کو جنگلاتی ماحول سے آراستہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر جنگلات کو بتایا گیا کہ گذشتہ 7 دنوں میں غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 54 چالان کئے گئے جبکہ ایسے افراد کے خلاف ہر شہر میں بلا امتیاز آپریشن جاری ہیں۔ عباس علی شاہ نے سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کے توسط سے محکمہ کے تمام فیلڈ افسران اور متعلقہ شعبوں کو وائلڈ لائف و پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ کا نفاذ یقینی بنانے اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے اقدامات کا دائرہ وسیع کرنے کی بھی ہدایات کیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu