ودی نظام کے خاتمے کیلئے تمام دینی قیادت اور تاجر حضرات کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا خوش آئند ہے
حکومت سودی نظام کے خاتمے میں حائل رکاوٹیں دور،وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائے
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)سودی نظام کے خاتمے کیلئے تمام دینی قیادت اور تاجر حضرات کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا خوش آئند ہے، کراچی میں حرمت سود سیمینار کے کامیاب انعقاد اور تمام مکاتب فکر کے قائدین کو یکجا کرنے پر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سیمینار کے اعلامیہ کے حرف حرف کی تائید کرتے ہیں، حکومت سودی نظام کے خاتمے میں حائل رکاوٹیں دور،وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی، جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی، مولاناعبدالقیوم حقانی، مولاناعبدالرزاق، مولانارشیداحمد درخواستی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالرؤف محمدی،مولانا شبیر احمد کاشمیری، پرفیسر حافظ منیر احمد، مولانا قاسم عباسی، مولانا عبدالحفیظ محمدی، مولانا قاری عثمان رمضان،سعید احمد اعوان،مولانا امجد محمود معاویہ، مولانا صاحبزادہ نصرالدین خان عمر ،مولانا رمضان علوی، مولانا حافظ علی محی الدین،مفتی جعفر طیار، مولانا عطاء اللہ علوی ،قاری اللہ داد،مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے انسداد سود جیسے اہم مسئلے پر تمام مکاتب فکر کے زعماء اور تاجر رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جو وقت کا اہم ترین تقاضا تھا ،شریعت کونسل نے مولانا زاہد الراشدی کی قیادت میں انسداد سود کیلئے لازوال جدوجہد کی ہے ،اس حوالے سے ملک کی صف اول کی قیادت کی طرف سے مضبوط اور توانا آواز بلند کرنا انسداد سود کی منزل کے حصول کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان شریعت کونسل کے قائدین نے سودی نظام کے خاتمے کیلئے مولانا زاہد الراشدی کی جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے مستقل مزاجی کے ساتھ سودی نظام کے خلاف آگہی اور شعور اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور مسلسل دینی حلقوں کو اس اہم زمہ داری کی طرف متوجہ کرتے رہے جس کے نتیجے میں آج ملک بھر کی دینی و مذہبی قیادت نے اس مسئلے کے حوالے سے سنجیدہ کوششوں کا آغاز کر دیا ہے ،کونسل کے رہنماؤں نے مفتی محمد تقی عثمانی اور وفاقی المدارس کی قیادت کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے تسلسل کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک و قوم کی سودی نظام سے جان چھڑا کر آئین کی پاسداری یقینی بنائیں اور موجودہ سازگار ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر م و عن عملدرآمد میں زرا بھی دیر نہ لگائیں۔