لاہور بورڈ پاکستان بھر میں مدر بورڈ کا مقام رکھتا ہے، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں
صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے لاہور بورڈ میں نئے بننے والے سکینگ یونٹ کا افتتاح کر دیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے لاہور بورڈ میں نئے بننے والے سکینگ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر چیرمین لاہور بورڈڈاکٹر مرزا حبیب علی سیکرٹری بورڈ بشرہ خالد کنٹرولر امتحانات عرفان احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی طرف سے پرانے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے ایک سکینگ یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب لاہور بورڈ میں منعقد ہوئی۔ وزیر تعلیم پنجاب راجہ یاسر ھمایوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بورڈ پاکستان بھر میں مدر بورڈ کا مقام رکھتا ہے اور لوگوں کی سہولت کے لیے کئے گئے اس کے اقدامات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفس کی ورکنگ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اب اس جدید سکینگ ہونٹ کا آج افتتاح کیا گیا ہے تاکہ پرانے ریکارڈ کو محفوظ رکھا جا سکے۔ راجہ یاسر ہمایوں نے بورڈ کے باقی امور بھی کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے بتایا کہ وقت کے ساتھ کاغذ کی معیاد ختم ہو جاتی ہے لاہور بورڈ لاکھوں افراد کی تعلیمی ریکارڈ کا محافظ ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ اس کو محفوظ بنایا جائے۔ لہذا یہ اقدام اٹھایا گیا۔ اس سے ریکارڈ میں ردوبدل کا بھی کوئی امکان نہیں رہا۔