پاکستان

آئندہ الیکشن میں دیرینہ ارکان کو میدان میں اتاریں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیرینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیرینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا۔
عمران خان سے زمان پارک میں لاہور تنظیم اور بانی کارکنان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپنے دیرینہ کارکنان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ لوگ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں، آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پارٹی کو متحرک کریں اور میں آپ کے رابطے میں ہوں، فیڈ بیک لیتا رہوں گا، پہلے بھی نظریے پر آئے اور اب بھی نظریے پر بڑھنا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button