مشرق وسطیٰ

جیلانی پارک میں ونٹر فیسٹول میں ماسکوٹ پریڈ کا ا نعقاد ہوا

جیلانی پارک ونٹر فیسٹول میں ماسکوٹ پریڈ ا نعقاد کیا گیا۔ بینڈ باجے کی خوبصورت دھنوں میں ماسکوٹ پریڈ میں حصے لینے والے تمام فنکاروں کی زبردست پرفارمنس دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌جیلانی پارک ونٹر فیسٹول میں ماسکوٹ پریڈ ا نعقاد کیا گیا۔ بینڈ باجے کی خوبصورت دھنوں میں ماسکوٹ پریڈ میں حصے لینے والے تمام فنکاروں کی زبردست پرفارمنس دی۔ ماسکوٹ پریڈ میں آگ سے کھیلتے فنکار بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جیلانی میں ماسکوٹ پریڈ دیکھنے کیلئے مردوخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ فنکاروں کے جوکر کے بھیس میں شہریوں کیساتھ مسخرے، شہریوں نے خوب قہقے لگائے۔ ماسکوٹ پریڈ میں فنکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے شاہکار سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ ماسکوٹ پریڈ کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کہا کہ ونٹر فیملی فیسٹول میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ماسکوٹ پریڈ حصے لینے والے تمام فنکاروں نے اپنی فنی صلاحتوں کو خوب انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ و نٹر فیسٹول مکمل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فورم ہے۔ 17 دسمبر تک جیلانی پارک میں جاری رہنے والے فیسٹول شہری اپنے اہلخانہ کے ساتھ آئیں اور اس کو دیکھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button