لیاقت آباد:دروازے کے سامنے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کا معاملہ
لیاقت آباد انویسٹی گیشن نے قاتل میاں بیوی کو کچے کے علاقے (رحیم یار خان) سے گرفتار کر لیا
لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لیاقت آباد انویسٹی گیشن نے قاتل میاں بیوی کو کچے کے علاقے (رحیم یار خان) سے گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصراللہ رانجھا کے مطابق ملزمان علی رضا اور اس کی بیوی حلیمہ بی بی نے معمولی جھگڑے پر 22سالہ نورین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزم علی رضا کی بیوی حلیمہ نے نورین کے گھر کے سامنے کوڑا پھینکا تھا جو جھگڑے کی وجہ بنا تھا۔ذوہیب نصراللہ رانجھا نے مزید بتایا کہ میاں بیوی مقتولہ کے قتل کے بعد رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں جا کر چھپ گئے تھے۔لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا اینالسز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ پولیس نے دوران تفتیش ملزمان سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے سفاک ملزمان کی گرفتار ی پر لیاقت آباد پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔