مشرق وسطیٰ

قائم مقام چئیرمین استحقاق کمیٹی میاں شفیع محمد کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی میں استحقاق کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی

میٹنگ میں پنجاب اسمبلی کے فلور پر ہاتھ سے نازیبا اشارے کرنے پر ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق کے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیاگیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌قائم مقام چئیرمین استحقاق کمیٹی میاں شفیع محمد کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی میں استحقاق کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں پنجاب اسمبلی کے فلور پر ہاتھ سے نازیبا اشارے کرنے پر ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑ کے خلاف تحریک استحقاق کے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیاگیا۔ کمیٹی نے عطاء تارڑ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر قائمقام چیئرمین میاں شفیع محمد نے کہا کہ آئین کے تحت عطا تارڑ کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے پابند ہیں۔ایک ایسا شخص جس کا دادا صدر پاکستان رہا ہو اور وہ آئین و قانون کی بالادستی کا دعویٰ کرے اور ملک کے سب سے بڑے ایوان کے فلور پر ایک ہاتھ میں آئین پاکستان پکڑ کر بے ہودہ اشارے کرے تو یہ غیرقانونی اور غیر اخلاقی فعل ہے۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے معزز ممبران کمیٹی کو تحریک استحقاق کے حوالے سے آئینی اور قانونی پہلوؤں بریف کیا۔ بریفنگ کے دوران سیکرٹری اسمبلی نے بتایا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل(3)66 اور اسمبلی رولز آف پروسیجر اینڈ ممبرز پریولج ایکٹ کے تحت استحقاق کمیٹی کسی کو بھی طلب کر سکتی ہے اور آئین کے تحت ایوان، کمیٹی کی رپورٹ پر استحقاق مجروح کرنے والے کو سزا بھی دے سکتا ہے۔ تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ عطاء تارڑ نے اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر ایک ہاتھ میں آئین پاکستان اٹھا کر دوسرے ہاتھ سے نازیبا اور غیر مہذب اشارے کئے۔کمیٹی کی آئیندہ میٹنگ میں پیش نہ ہونے پر عطاء تارڑ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید،اراکین اسمبلی محمد ارشد چوہدری، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، سعدیہ سہیل رانا، چوہدری اشرف علی اور مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button