زیرو ٹولرنس پالیسی اپنانے سے ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئی، دکاندار اپنی دکانوں کے آگے اور فٹ پاتھ پر قبضہ نہ جمائیں، ڈاکٹر اسد ملہی
شاہ عالم مارکیٹ میں پیلی لائنیں لگانے پر اتفاق، تاجروں کی اپنی دکانوں کے آگے تھڑوں، فٹ پاتھوں پر سامان نہ لگوانے کی یقین دہانی،
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی سے شاہ عالم مارکیٹ کے عہدیداران کی ملاقات کی، وفد میں شاہ عالم مارکیٹ بورڈ کے سیکرٹری جنرل رانا نثار، سینئر نائب صدر رانا مجاہد اسلام ، حاجی فرخ اقبال، اسلم شاہد مدینہ الیکٹرک مارکیٹ ،صدر ریڈی میڈ گارمنٹس عمر جاوید بٹ، صدر ڈی پلازہ اشفاق بٹ، چیف آرگنائزر وال سٹی اظہر اقبال، سلیمان بٹ مدینہ مارکیٹ نے بھی شرکت کی، ملاقات میں شاہ عالم مارکیٹ، بانساں والا بازار کے ٹریفک مسائل کو زیر بحث لایا گیا، تاجر وفد نے تجاوزات کے خاتمے پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کو سراہا، اس موقعہ پر صدر شاہ عالم مارکیٹ کا کہنا تھا کہ زیرو ٹولرنس پالیسی اپنانے سے ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئی، تاجروں نے شاہ عالم مارکیٹ میں پیلی لائنیں لگانے پر بھی اتفاق کیا، تاجروں نے اپنی دکانوں کے آگے تھڑوں، فٹ پاتھوں پر سامان نہ لگوانے کی یقین دہانی کروائی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر لوڈنگ، ان لوڈنگ مقررہ وقت اور حدود میں رہ کر کریں گے، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ تاجر، دکاندار اپنی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں پارکنگ پلازہ میں پارک کریں، دکاندار اپنی دکانوں کے آگے اور فٹ پاتھ پر قبضہ نہ جمائیں، ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی، تاجر برادری اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کےلئے ایس پی شہزاد خان فوکل پرسن مقرر کردیا گیا، سی ٹی او لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ میں مزید وارڈنز تعینات کی ہدایت بھی کردی۔