کھیل

پہاڑوں کا عالمی دن دنیا بھر میں ہر سال 11 دسمبر کو منایا جائے گا

ہر سال کوہ سلیمان کے کسی سیاحتی مقام کی جانب بائیک رائیڈ پلان کی جاتی ہے

ملتان پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پہاڑوں کا عالمی دن دنیا بھر میں ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر کراس روٹ کلب جنوبی پنجاب/وسیب ایکسپلورر کے زیر اہتمام ہر سال کوہ سلیمان کے کسی سیاحتی مقام کی جانب بائیک رائیڈ پلان کی جاتی ہے جس میں مختلف شہروں سے سیاح شامل ہو کر کوہ سلیمان میں فروغ سیاحت کے لیے اپنا عملی کردار پیش کرتے ہیں۔
11 دسمبر 2022 کو پہاڑوں کا عالمی دن بارتھی کوہ سلیمان میں منایا جائیگا۔ جمعہ 2 دسمبر کو ورلڈ ماؤنٹین ڈے 2022 بارتھی کوہ سلیمان بائیک رائیڈ ایونٹ کی لوگو لانچنگ کی گئی جس میں کراس روٹ کلب انٹرنیشنل کے سربراہ جناب مکرم ترین صاحب نے صدارت کی۔ کوٹ ادو چیپٹر کے کوآرڈینیٹر جناب افتخار نصیر صاحب نے خصوصی شرکت کی جبکہ ڈیرہ غازی خان چیپٹر کی نمائندگی عدیل ملک نے کی۔ ملتان چیپٹر کے کوآرڈینیٹر حضرات قاسم علی، عدنان بھٹی، مجاہد مرزا اور ممبران جناب عبد الرؤف شجرا، ڈاکٹر حماد، محمد سجاد، رضا ملک، فیضان طاہر، فرحان نواز اور ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے رضوان احمد بھی شامل تھے۔
ان شاءاللہ 10 دسمبر بروز ہفتہ کو دوپہر 1 بجے بوسن روڈ بائی پاس چوک سے ریلی کا آغاز کیا جائیگا۔
سید فاروق شاہ کی سرپرستی میں ہیڈ محمد والا کے مقام پر کراس روٹ کلب جنوبی پنجاب کے دفتر کی اوپننگ کی جائیگی۔
قاسم علی ہیڈ محمد والا کے گردونواح کے تاریخی و سیاحتی مقامات کا دورہ کرائیں گے۔
پٹھان ہوٹل کے قریب واقع کراس روٹ کلب کی کیمپنگ سائٹ( سمارٹ انڈسٹری) میں کیمپنگ گالا کا انعقاد کیا جائیگا جس کی میزبانی جناب افتخار نصیر کوآرڈینیٹر کوٹ ادو چیپٹر کریں گے۔
11 دسمبر 2022 صبح ناشتہ کے بعد براستہ تونسہ بیراج،۔انڈس ہائی وے، چوکی والا سے بارتھی کوہ سلیمان کے لیے روانہ ہوں گے۔
بارتھی کے فطرتی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا جائیگا۔
بارتھی ٹورسٹ سپاٹ پر قومی ترانہ پڑھا جائیگا اور پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے مختصر تقریب کے بعد سہ پہر کو اپنے اپنے شہروں کی جانب واپسی ہوگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button