پی ایچ اے نے جیلانی پارک میں آج رنگوں اور خوشبوں کا میلا سجایا ہے۔چیئرمین پی ایچ اے
چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی اور وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کی میڈیا سے گفتگو
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)جیلانی پارک ونٹر فیملی فیسٹول میں ” گل داؤدی ”کی نمائش کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی اور وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر ہیڈ کواٹر طارق شہزاد، ڈی اے پی ایچ اے سید موسی ٰ، ڈائریکٹر جیلانی پارک جلیل احمد، ترجما ن پی ایچ اے حسان الحق سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پی ایچ اے نے جیلانی پارک میں آج رنگوں اور خوشبوں کا میلا سجایا ہے۔گل داودی کی نمائش میں خوبصورت رنگوں کے پھول موسم کوویلکم کررہے ہیں۔گل دادوی کی نمائش سجا کر پی ایچ اے نے نئے موسم کو خوش آمدید کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول اور پھولوں کی نمائش میں فیملیز آئے۔نمائش 3 دسمبر تا 10 دسمبر تک جیلانی پارک میں جاری رہے گی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ونٹر فیملی فیسٹول میں گل دادودی نمائش اہل لاہور کیلئے سر د موسم کا خاص تحفہ ہے۔100سے زائد اقسام گل داؤدی کے نایاب پھول نمائش کا حصہ ہیں۔ سموگ کے خاتمہ کیلئے پی ایچ اے لاہور شہر بھر میں ا س سال 5 لاکھ پودے لگائے ہیں۔ آئندہ سال ساڑھے پانچ سال کا ٹارگٹ ہے۔شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جیلانی پارک آئیں اور گل دادوی کی نمائش میں پھولوں کے دلفریب رنگوں کو دیکھیں۔