صحت

ڈاکٹر ارشاد احمد نے ممبر قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب کے ہمراہ فیصل آباد کے 2 ہسپتالوں کا دورہ کیا

ڈاکٹر ارشاد احمد دونوں ہسپتالوں کے ایمرجنسی اور اوپی ڈی وارڈ میں گئے اور مریضوں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ممبر قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب کے ہمراہ فیصل آباد کے 2 ہسپتالوں کا دورہ کیا۔سمن آباد ہسپتال اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی طبی سہولیات کی جائزہ لیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد دونوں ہسپتالوں کے ایمرجنسی اور اوپی ڈی وارڈ میں گئے اور مریضوں سے ادویات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔سیکرٹری صحت سمن آباد ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول پروگرام کے تحت ڈاکٹرز، سٹاف کے لئے جاری تربیتی سیشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میاں فرخ حبیب کے ساتھ دونوں ہسپتالوں میں پودے بھی لگائے۔اس موقع پر
سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ بھی ہمراہ تھے۔اسی اثناء میں صوبائی وزیر معدنیات لطیف نزر گجر بھی گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی پہنچ گئے اور اس ہسپتال کے زیر تعمیر نئے بلاک کا معائنہ کیا۔بعدازاں صوبائی وزیر معدنیات، سیکرٹری صحت اور میاں فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کی۔صوبائی وزیر معدنیات نے کہا کہ گورنمنٹ جنرل ہسپتال کے نئے بلاک کی جلد تعمیر مکمل کرنے کے لئے محکمہ بلڈنگ کو ہدایت کردی گئی ہے۔نیا بلاک کے فعال ہونے کے بعد شہریوں کو جدید معیاری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سمن آباد ہسپتال کا نیا بلاک 31 دسمبر تک جبکہ جنرل ہسپتال کا بلاک مارچ 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ ایڈہاک تقرریوں ک عمل جاری ہے جس سے ایچ آر کی کمی پوری کرلی جائے گی۔ نئے بلاکس کی تعمیر کے بعد دونوں ہسپتالوں میں 500 بیڈز تک گنجائش بڑھ جائے گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ کو ہسپتالوں کی مشینری جلد خریدنے کی ہدایت کی تاکہ یہ ہسپتال مکمل فعال ہوکر شہریوں کو جدید اور معیاری میڈیکل ہیلتھ کئیر فراہم کر سکیں۔ایم این اے میاں فرخ حبیب نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کے تحت معیاری علاج کی فراہمی عمران خان کا ویژن ہے۔اس موقع پر دونوں ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے سیکرٹری صحت کو نئے بلاکس کی تکمیل کے تمام مراحل سے آگاہ کیا۔ریونیو اور کیپیٹل کمپونینٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں سیکرٹری صحت ڈپٹی کمشنر آفس میں گئے اور ڈی سی ڈاکٹر عمران حامد شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ہسپتالوں کی مشینری کی خریداری کا عمل تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی سی نے بتایا کہ اس آفس میں ڈورن اور کیمروں کے ساتھ لیس ایک ڈی سی سکواڈ تیار کیا گیا ہے جو ڈینگی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ڈینگی ورکرز کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی سی سکواڈ کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button