مشرق وسطیٰ

سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت PLRA ایپ کی الاونچنگ کردی گئی.

موبائل ایپ کی الاونچنگ کے حوالے سے عوام الناس کو بھر پور آگاہی فراہم کی جائے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت PLRA ایپ کی الاونچنگ حوالے سے بورڈ آف ریونیو کے کمیٹی روم میں جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ سنیئر ممبر بورڈ کو ڈی جی پی ایل آر اے اکرام الحق سمیت دیگر افسران نے PLRA ایپ کی الاونچنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان نے ڈی جی پی ایل آر اے کو موبائل ایپ 15 یوم کے اندر الاونچ کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید دور میں ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے شہری گھر بیٹھے استفادہ حاصل کر سکیں اور شہریوں کو دفتروں کے چکر بھی نہ لگانے پڑیں۔انہوں نے موبائل ایپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ میں شہریوں کو موبائل ایپ کے ذریعے ای گرداوری ، ای رجسٹریشن اور واٹس ایپ کال سنٹر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور موبائل ایپ کے ذریعے نشاندہی بھی کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹری ، انتقال کے وقت ریونیو کی فیلڈ ٹیم موقع پر جا کر پوزیشن کے پراسس کو بھی یقینی بنائے گی اور موبائل ایپ پر فرد کا اجراء ، رجسٹری انتقالات کے اندراج کا ڈیٹا بھی میسر ہو گا۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ موبائل ایپ کی الاونچنگ کے حوالے سے عوام الناس کو بھر پور آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ عام شہری موبائل ایپ سے فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعے ریونیو دفاتر کی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور ایپ کے ذریعے دو فریقین کے مابین معاہدے کو آن لائن رجسٹرڈ کیا جا سکے گا۔ اب شہری موبائل ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹری اور جائیداد کے کاغزات کو آن لائن دیکھ سکیں گے ، پی ایل آر اے کی ایپ پر کرایہ نامہ کا اندراج بھی کیا جا سکے گا اور ایپ کو محکمہ پولیس ، ایکسائز سمیت دیگر اداروں کے ساتھ انٹرگیٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایپ کا قیام کرپشن کے خاتمے کے لیے سود مند ثابت ہو گا اور ایپ کے ذریعے پنجاب بھر کے ریونیو دفاتر کی نگرانی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ایس ایم بی آر نے کہا کہ موبائل ایپ پر شہریوں کی رجسٹریوں کا ریکارڈ محفوظ ہو جائے گا اور آن لائن دیکھا جا سکے گا ، شہری موبائل ایپ کے ذریعے اپنی جائیداد کا تمام ڈیٹا گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایپ کے قیام سے دفتروں میں مہینوں پڑی رہنے والی فائلوں کا سسٹم ختم ہو جائے ، ایپ کے ذریعے فائلوں کی موومنٹ بھی دیکھی جا سکے گی اور فائلوں پرسرکاری عملے اور افسران کی جانب سے غیر ضروری اعتراضات کا تصور ہی ختم ہو جائے گا۔ایس ایم بی آر زاہد اختر زمان نے مزید کہا کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب شہریوں کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور ریونیو ریکارڈ کو ڈیجٹائز کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button