
گورنمنٹ کینئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ میں داخلہ مہم ” پڑھو اور جگمگاو” داخلہ مہم کا افتتاح
سرکاری سکولوں میں والدین کو داخلے، بیگز،کتابوں اور فیس کا مسئلہ نہیں ہے، بااثر شخصیات اپنے علاقہ میں زیادہ سے زیادہ بچوں کا داخلہ کروائیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):اسپشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کلثوم ثاقب نےگورنمنٹ کینئرڈ گرلز ہائی سکول ایمپرس روڈ لاہور پاکستان میں داخلہ مہم ” پڑھو اور جگمگاو” داخلہ مہم کا افتتاح 2 بچوں کا داخلہ کرکے کیا .
تقریب میں ڈی پی آئی سکینڈری مشتاق سیال ،ڈی پی آئی ایلمنٹری رانا عبدالقیوم اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ غلام فرید نے خصوصی شرکت کی. تقریب میں سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق حبیب فاروقی ، ڈی ای او سکینڈری نیئر اقبال اورڈپٹی ڈی او سکینڈری محمد حسین بھی موجود تھے.
اسپشل سیکرٹری کلثوم ثاقب نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں والدین کو داخلے، بیگز،کتابوں اور فیس کا مسئلہ نہیں ہے، بااثر شخصیات اپنے علاقہ میں زیادہ سے زیادہ بچوں کا داخلہ کروائیں.
سی ای او ایجوکیشن طارق حبیب نے بتایا کہ31 اکتوبر تک 70 ہزار آوٹ آف سکول بچوں کو سکول لائیں گے.