آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر آمد ،صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے آئی جی عثمان انور کو سالانہ رپورٹ پیش کی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے فاسٹ ٹریک میکانزم پر ازالے کیلئے صوبائی محتسب کا ادارہ بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا اور صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان سے ملاقات کی، دوران ملاقات شہریوں کے حقوق کے تحفظ، انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی شکایات کے فاسٹ ٹریک میکانزم پر ازالے کیلئے صوبائی محتسب کا ادارہ بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے، شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سالانہ رپورٹ 2023ء پیش کی۔صوبائی محتسب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے کہاکہ صوبہ میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے، شہریوں کو انصاف اور ویلفیئر اقدامات پر پنجاب پولیس کو سراہتے ہیں،میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو اعزازی شیلڈ بھی دی، سیکرٹری محتسب پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی، ایڈوائزر ہیڈ کوارٹرز شفیق حسین بخاری اور ڈاکٹر مسعود سلیم ایڈوائزر بھی موقع پر موجود تھے۔