ڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے 35 سیشن کے وفد کا محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا
وفد کے ارکان کو ورکنگ میکانزم، ورٹیکل پروگرامز ، ایڈمنسٹریٹو اور ٹیکنیکل معاملات سمیت ڈرگ کنٹرول ریجیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا
لاہور پاکستان (نمائند وائس آف جرمنی) مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے 35 سیشن کے وفد کا محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام افسران کو محکمہ کی تفصیلی بریفننگ دی۔وفد کے ارکان کو ورکنگ میکانزم، ورٹیکل پروگرامز ، ایڈمنسٹریٹو اور ٹیکنیکل معاملات سمیت ڈرگ کنٹرول ریجیم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وفد نے محکمہ صحت کے تمام سیکشنز کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔وفد کے ارکان نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ، ہیسڈو، ڈویلپمنٹ ونگ، PHFMCاور دیگر دفاتر کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ 35 ویں مڈ کیرئیر منجمنٹ ٹریننگ کورس کے وفد کا محکمہ صحت کا دورہ حالیہ وباؤں کے دوران محکمہ صحت کا کردار سمجھنے میں مددگار ہو گا۔ محکمہ صحت بھر پرونٹو، پرائمری ، سیکنڈری اور ڈدگ کنٹرول کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ پنجاب بھر میں 26 ڈسٹرکٹ،131 تحصیل، 322 رورل جبکہ 2508 دیہئ مراکز صحت اور 5 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا کہ پنجاب بھر میں 140,626 ہیلتھ کیئر پروفیشنل کام کر رہے ہیں۔پنجاب بھر میں مجموعی طور پر روزانہ تقریباً 305,000 افراد او پی ڈیز وزٹ کرتے ہیں۔ایم سی ایم سی کے وفد نے صحت کے شعبہ میں کئے گئے انقلابی اقدامات کو سراہا۔