پاکستان

اتوار بازار میں لگنے والی آگ بجھانے میں پاک فضائیہ کے اہلکار پیش پیش

اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں جاری امدادی کارروائیوں میں پاک فضائیہ کے اہلکار پیش پیش رہے

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌اسلام آباد کے وسط میں واقع اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آج شام اسلام آباد کے اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں جاری امدادی کارروائیوں میں پاک فضائیہ کے اہلکار پیش پیش رہے۔ پاک فضائیہ کی 2 فائر فائٹرگاڑیوں نے آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کی۔
یاد رہےآج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور موڑ پر اتوار بازار میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 150 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اتوار بازار میں ٹوٹل 2700 دکانیں ہیں، پٹرول اور جنریٹر ہونے کی وجہ سے وقفے وقفے سے دھماکے ہوئے۔ آگ لگنے کے باعث 150 دکانیں جل گئیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button