صحت

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے فنشنگ ورک کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے گا، ڈاکٹر اختر ملک

صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کے ہمراہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،میانوالی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا، تمام شعبہ جات دیکھے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

میانوالی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کے ہمراہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،میانوالی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا، تمام شعبہ جات دیکھے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد عمران خان جلد ہی مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے فنشنگ ورک کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یہ ہسپتال پی ٹی آئی حکومت کا میانوالی کی عوام کیلئے میگا پراجیکٹ ہے اور حکومت کی جانب سے ضلع میانوالی کے عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے۔آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صوبائی وزیر صحت نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے ڈاکٹرز میں تقرری لیٹرز تقسیم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے بھرتی ہونیوالے ڈاکٹرز پوری دلجمعی سے انسانیت کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت علاج معالجہ کی سہولیات پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button