انٹرٹینمینٹ

نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے موقع بھرا پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ شوالحمرا لائیو کا انعقاد

پورا ہفتہ سکھانے کے بعد نوجوانوں کو اپنے ہنر کو آزمانے کا عملی مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور آرٹس کونسل میں سلسلہ وار ٹیلنٹ ہنٹ شو الحمراء لائیو کا انعقاد کیا گیا۔ الحمراء لائیو میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و نوجوانوں نے پرفارم کیا۔عوام کی بڑی تعداد نے شو دیکھا اور پرفارمر کو داد دی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پورا ہفتہ سکھانے کے بعد نوجوانوں کو اپنے ہنر کو آزمانے کا عملی مظاہرہ کرنا ہوتا ہے،الحمراء لائیو میں پرفارم کر کے نوجوانوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء اکیڈمی فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں تعلیم تدریس فراہم کر رہی ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button