
ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر رانا فیصل حیات کی زیر صدارت کسٹمرسروسز کمیٹی کا اجلاس،صارفین کو دی جانیوالی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر غور
اس موقع پر کسٹمر سروسز کمیٹی کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کی گئیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر رانا فیصل حیات کی زیر صدارت لیسکو کی کسٹمر سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ممبر بورڈ جہانزیب بدر، محمود اختر گورائیہ، احمد بخش تارڑ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، چیف فنانس افسر بشریٰ عمران، ڈی جی میراڈ الطاف قادراور ڈائریکٹر پلاننگ طاہر میو نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیسکو صارفین کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور اس میں بہتری کے لیے متعلق تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ اس موقع پر کسٹمر سروسز کمیٹی کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ٹی اینڈ ڈی لاسز کو کم کرنے کے لیے لائٹ ٹرانسمیشن اور ہیوی ٹرانسمیشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، اس کے علاوہ ای بلنگ کے حوالے سے جاری منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں، دوران اجلاس سوشل میڈیا کے حوالے سے جامع پلان پر غور کیا گیا، شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے، سوشل میڈیا کو ادارے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ دوران اجلاس کمپلینٹ منیجمنٹ کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے تفصیلی منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے شرکاء کو ”انسداد بجلی چوری مہم“ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔