کھیل

مراکش بمقابلہ پرتگال، ’ہمارے پیچھے ایک براعظم اور عرب دنیا ہے‘

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سنیچر کو مراکش کا مقابلہ پرتگال جبکہ انگلینڈ کا فرانس سے ہو گا۔

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں سنیچر کو مراکش کا مقابلہ پرتگال جبکہ انگلینڈ کا فرانس سے ہو گا۔
پہلے مقابلے میں مراکش پرتگال کی مضبوط ٹیم کو ہرا کر افریقی اور عرب اقوام کے لیے نئی تاریخ رقم کرنے کی کوششش کرے گا۔
تاہم پرتگال نے اپنے سٹار کھلاڑی کرسیٹانو رونالڈو کے بغیر پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو چھ گولز سے شکست دے کر مخالف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔
مراکش پہلے ہی ٹورنامنٹ میں سپین اور بیلجیئم جیسی مضبوط یورپیئن ٹیموں کو ہرا کر اپنا لوہا منوا چکا ہے۔ اب وہ افریقن فٹ بال کے اُفق پر نئے در کھولنے کے لیے صرف ایک میچ کی دوری پر ہے۔ اس کے علاوہ مراکش کو الثمامہ سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد کی حمایت بھی حاصل ہو گی۔
کوچ وليد الركراكی کے مطابق ’ہمارے پیچھے ایک پوری قوم، ایک براعظم اور عرب دنیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم کر سکتے ہیں، ہم دوبارہ تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔ یہ (حمایت) ہمیں آگے دھکیل سکتی ہے اور بغیر غلطیوں کے دباؤ میں کھیلنے میں مدد کر سکتی ہے۔‘
دوسری جانب ممکنہ طور پر پرتگال کرسیٹانو رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترے گا۔ ان کی جگہ کھیلنے والے گونکالو راموس نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔
پرتگال کے کوچ فرنینڈو سینتوس نے کہا ہے کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس گفتگو کو روکیں، تنازعات کو روکیں (رونالڈو کے حوالے سے)۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button