سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال کا مزدورں کی فلاح و بہبود کے لیے شاندار قدم۔
سیکرٹری معدنیات نے مائنز میں کام کرنے والے مزدورں کے لیے بین الوقوامی طرز کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال نے چیف انسپکٹریٹ آف مانیز کا دورہ کیا ۔ ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات وقاص راشد اور چیف انسپکٹر معدنیات سلیم لنگا نے سیکرٹری معدنیات کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریف کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مائنز ایکٹ کی مکمل عمل درآمد سے کانوں میں ہونے والے حادثات میں خاطر خوا کمی آئی ہے۔
چیف انسپکٹریٹ آف مائنز نے کوئلے اور نمک کی کانوں میں ہونے والے ہنگامی حادثات کو نبٹنے کے لیے چکوال ، راولپنڈی اور اٹک میں ٹیسٹ لیبارٹری کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکرٹری معدنیات نے مائنز میں کام کرنے والے مزدورں کے لیے بین الوقوامی طرز کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
سیکرٹری معدنیات کا کہنا ہے کہ کان کن مزدور طبقہ ہمارے ملک کا ایک اہم اٽاٽہ ہے اور انکی فلاح و بہبود اور حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کرنا ہمارا فرض ہے۔