مشرق وسطیٰ

لیسکو کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد۔

نئے بورڈ کی پہلی ترجیح عوام الناس کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اور لوگوں کے لیسکو پر اعتمادکو مزید مضبوط کرنا ہے۔ چیئرمین حافظ محمد نعمان کی میڈیا سے گفتگو۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لیسکو کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں نئے چیئرمین بی او ڈی حافظ محمد نعمان سمیت بورڈ کے 10انڈیپینڈنٹ ممبران نے شرکت کی۔ لیسکو کی جانب سے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین، آپریشن ڈائریکٹر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر، ایچ آر ڈائریکٹر، چیف فنانشل آفیسراورٹیکنیکل ڈائریکٹر موجود تھے۔ اس موقع پر لیسکو چیف کی جانب سے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو لیسکو کی پرفارمنس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے اختتام پرچیئرمین بی او ڈی نے میڈیا سے گفتگو کی جس مین ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی خوش آئند آغاز ہے۔ لیسکو ایک بڑا ادارہ ہے جو پنجاب کے 5 اضلاع میں کام کررہا ہے اور ان اضلاع کی کروڑوں کی آبادی بجلی کے حوالے سے اس ادارے پر انحصار کرتی ہے۔ بجلی ایک ایسی بنیادی ضرورت ہے جس سے ہر صارف کا براہ راست واسطہ رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بنیادی طور پر تعارفی میٹنگ تھی اس کے بعد ہم بورڈ کی کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے ہم وزیراعظم شہباز شریف کے شکرگزار ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہم اس ادارے میں مزید بہتری لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے بورڈ کی پہلی ترجیح عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا اور لوگوں کے لیسکو پر اعتمادکو مزید مضبوط کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمار ا میجر ہدف عوام کے مسائل کو روزانہ کی بنیاد پر حل کروانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عام صارفین کے ساتھ کمپنی کے ملازمین کے مسائل بھی حل کریں گے اور لیسکو کی امیج کو مزید مثبت بنائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button