ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر ون ونڈو شہریوں کو ہر ممکن سہولت فر اہم کریں۔ عامر احمد خان
ڈائریکٹر جنرل نے بزرگ شہری آفتاب احمد کا مسئلہ سن کر اے ڈی جی ہاﺅسنگ کو اس کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے گزشتہ روز ون ونڈو سیل کادورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے شہریوں اور بالخصوص بزرگ شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔
ڈائریکٹر جنرل نے بزرگ شہری آفتاب احمد کا مسئلہ سن کر اے ڈی جی ہاﺅسنگ کو فوری طور پر اس کے حل کے لیے ہدایات جاری کیںاور ڈائریکٹر ون ونڈو کو ہدایت دی کہ بزرگ خاتون عائشہ بی بی کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ون ونڈو پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے اہم اقدامات کریں۔ون ونڈوسیل میں شہریوں کے لیے ہر ممکن سہولت کا خیال رکھاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو سیل پر خواتین اورمعمرافراد کے لیے الگ نشستیں/لاﺅنج بنایاگیاہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیری حربے ہرگز قابل برداشت نہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامراحمدخان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرزفارقلیط میر،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عمران علی، ڈائریکٹر ون ونڈو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔