مشرق وسطیٰ

ایل ڈی اے سٹی اور اس میں واقع انڈسٹریل ایریا کا” ٹوپوگرافک “سروے کروایاجائے۔عمران علی

افسران ترقیاتی کاموں کی موثر نگرانی کے لیے سائٹس کا ریگولر وزٹ کر یں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی سپروائزری کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (اربن پلاننگ) عمرا ن علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (اربن پلاننگ) عمرا ن علی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی اور بالخصوص اس میں واقع انڈسٹریل ایریا کا ٹوپوگرافک سروے کروایاجائے۔ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ افسران ترقیاتی کاموں کی موثر نگرانی کے لیے سائٹس کا ریگولر وزٹ کر یں اورسکیم میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اورمعیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی ،ڈائریکٹر فنانس،ڈائریکٹر لائ،ڈائریکٹر کمپیوٹرسروسز سمیت میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ اور انجینئرنگ ونگ کے افسروں نے شرکت کی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button