پنجاب بھرمیں 1159ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1199زخمی ہوئے
اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1159ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 647افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔552معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 579ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور42مسافر483اور145پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ290ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت296متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85 حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 80حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1207متاثرین میں 973مرد اور234خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 229افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور624افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ354خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 993موٹرسائیکلز،90آٹو رکشے130 کاریں،27وین07مسافربسیں،28ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔