صحت

مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میانوالی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جلد عوام کے لئے کھول دیا جائیگا۔ڈاکٹر اختر ملک

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میانوالی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میانوالی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز، ایمرجنسی اور میڈیکل شعبہ پہلے مرحلے میں فعال کیا جائے گا تاکہ میانوالی کی عوام زچہ بچہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ یہ بات صوبائی وزیر صحت نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میانوالی کے جلد فعال کرنے کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرارشاداحمد، سپیشل سیکرٹریز کوثر خان اور ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سجاداحمد،آئی ڈیپ کے افسران اور انڈس ہسپتال نیٹ ورک کے سی ای او ڈاکٹر تسمان ابن رساء نے شرکت کی۔
ڈی سی میانوالی محمد عمیر نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مدراینڈچائلڈہسپتال میانوالی پرجاری پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹرارشاداحمد،ڈی سی میانوالی اور آئی ڈیپ کے افسران نے صوبائی وزرائے صحت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میانوالی میں 200بستروں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنایاجارہاہے۔پنجاب میں 11مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈیپ کو مدراینڈچائلڈہسپتال میاں والی کو مقررہ وقت پر ہرصورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو مدراینڈچائلڈہسپتالوں کا تحفہ دے رہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد۔صوبائی وزرائے صحت نے ڈی سی میانوالی کو روزانہ مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ وزٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button