کاروبار

اسلامی ترقیاتی بینک کے رکن ممالک کیساتھ 5.4 ارب ریال کے 77 معاہدے

سعودی نشریاتی ادارے نے بینک کے چیئرمین محمد الجاسر کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ پائیدار ترقی کے میدان میں 588 ملین ڈالر سے زیادہ کے چھ منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے

جدہ( رپورٹنگ آن لائن)اسلامی ترقیاتی بینک(آئی ڈی بی)نے عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے جدہ میں اپنے سالانہ اجلاس کے اختتام پر 24 رکن ممالک کے ساتھ 5.4 ارب ریال کے 77 مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ۔سعودی نشریاتی ادارے نے بینک کے چیئرمین محمد الجاسر کی میڈیا بریفنگ کے حوالے سے بتایا کہ پائیدار ترقی کے میدان میں 588 ملین ڈالر سے زیادہ کے چھ منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ۔
ان میں صحت، زراعت، فوڈ سکیورٹی، نقل و حمل، توانائی، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، تعلیم اور انسانی امداد سمیت مختلف شعبوں کا فروغ شامل ہے۔الجاسر نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے لائف اینڈ لائیولی ہڈز فنڈ کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا ہے کیونکہ بینک نرم قرضوں کی مد میں 325 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button