مشرق وسطیٰ
چائنہ اور ہانگ کانگ کے انیوسٹرز پاکستان میں آئرن، کاپر، نمک اور سٹیل میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
چائنہ اور ہانگ کانگ سے منسلک انوسٹرز پر مشتمل ڈیلیگیشن چائنہ اور مختلف ممالک میں بڑی طرز کی معدنیات میں انویسٹمنٹ کا تجربہ رکھتا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال کی چائنہ اور ہانگ کانگ کے انوسٹرز پر مشتمل ڈیلیگیشن سے ملاقات ہوئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات وقاص رشید اور دیگر چائنز انیوسٹرز نے شرکت کی۔
چائنہ اور ہانگ کانگ سے منسلک انوسٹرز پر مشتمل ڈیلیگیشن چائنہ اور مختلف ممالک میں بڑی طرز کی معدنیات میں انویسٹمنٹ کا تجربہ رکھتا ہے، چائنہ اور ہانگ کانگ کے انیوسٹرز پاکستان میں آئرن، کاپر، نمک اور سٹیل میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال نے بتایاوزیرِ اعلی پنجاب اور محکمہ معدنیات ایسی تمام انٹرنیشنل انویسٹمنٹ جو پاکستان کے معاشی استحکام میں اضافہ کرتی ہیں انکا تہہِ دل سے خیر مخدم کرتے ہیں۔