
لائیو سٹاک ای ریڈیو اسٹیشن کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے اور کسانوں تک تمام معلومات با آسانی پہنچانے کے لیے جلد ای ریڈیو اسٹیشن کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں لائیو سٹاک ریڈیو اسٹیشن کے قیام بارے پی آئی ٹی بی کی جانب سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اپنا ایف ایم چینل، ویب ٹرانسمینشن یا ریڈیو پاکستان کے ساتھ ملکر چلا جا سکتا ہے۔ ایگریکلچر کے پیج کے توسط سے کسانوں کے لیے میسجز پہنچائے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر آصف نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ لائیو سٹاک کے 09 پروگرام مختلف ریڈیو چینلز پر چل رہے ہیں جبکہ ہر ماہ براڈ کاسٹنگ کا باقاعدہ شیڈول مرتب کیا جاتا پے۔ کانگو وائرس پر کنٹرول پانے کے لیے ریڈیو اسٹیشنز نے فعال کردار ادا کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں کے تحت ای ریڈیو کیطرف جانا ہوگا ۔ انہوں نے پی آئی ٹی بی کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ای موبائل ریڈیو کے قیام عمل میں لانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے فہرست تیار کریں۔9211-موبائل ایپ کے ذریعے ریڈیو سروسز فراہم کی جائیں ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کسانوں کا فیڈ بیک ایپ نظام متعارف کرایا جائے اور ای ریڈیو سروسز کو سوشل میڈیا پیج کے ساتھ لنک کیا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ای ریڈیو کے لیے تیار کردہ کنٹنٹ کو ایف ایم کے مختلف اسٹیشنز پر آن ایئر کروایا جائے، یہ کنٹنٹ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کنٹنٹ پہنچنا چاہیے ۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ سروے کرایا جائے کہ کسانوں کے پاس معلومات تک رسائی کا بہترین ذریعہ کونسا ہے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ایگریکلچر اینڈرائڈ موبائل کے استعمال کا سروے کریں گے۔سوشل میڈیا کا استعمال اور ڈیٹا پیکج بھی سروے میں شامل ہوگا۔صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ٹول فری کسان لائن جیسی آپشن کو اپنانے کی ضرورت ہے تاہم فارمر ایپ بناکر کسانوں کو مستفید کرنا ہوگا۔