کھیل

ہمیں کہا جاتا تھا بے شک کینیا سے ہار جاؤ مگر پاکستان سے نہ ہارنا: انیل کمبلے

انڈین میڈیا کے مطابق انیل کمبلے نے ایک تقریب میں پاکستان اور انڈیا کے میچز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے وقتوں میں، ہمیں کہا جاتا تھا کہ بے شک کینیا سے ہار جاؤ مگر پاکستان سے نہ ہارنا، کھلاڑیوں کے اوپر دباؤ ہوتا تھا اور اُن سے امیدیں ہوتی تھیں۔‘

انڈیا کے سابق کرکٹر انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے تو اُس وقت ٹیم سے کہا جاتا تھا کہ بے شک کینیا سے ہار جاؤ مگر پاکستان سے نہ ہارنا۔
انڈین میڈیا کے مطابق انیل کمبلے نے ایک تقریب میں پاکستان اور انڈیا کے میچز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے وقتوں میں، ہمیں کہا جاتا تھا کہ بے شک کینیا سے ہار جاؤ مگر پاکستان سے نہ ہارنا، کھلاڑیوں کے اوپر دباؤ ہوتا تھا اور اُن سے امیدیں ہوتی تھیں۔‘
دوسری جانب رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان چار ون ڈے میچز ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اور انڈیا دو ستمبر کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے شہر کینڈی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر یہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے اگلے راؤںڈ میں کوالیفائی کرتی ہیں تو 10 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر سے کرکٹ شائقین دونوں روایتی حریفوں کو آپس میں کھیلتا دیکھیں گے۔
اس کے بعد اگر دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچتی ہیں تو تب یہ ایک مہینے میں روایتی حریفوں کے درمیان تیسرا میچ ہو گا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں بھی شیڈول ہے۔ یہ میچ پہلے 15 اکتوبر کے روز شیڈول تھا تاہم اس کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
یہاں یاد رہے کہ پاکستان کی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے انڈیا جانے کی اجازت دے دی ہے۔
خیال رہے رواں برس ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ کا ہوگا جس کی میزبانی آفیشل طور پر پاکستان کے پاس ہے۔ ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button