مشرق وسطیٰ

نئی منظور ہونے والی سکیموں پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے اور جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں میں میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌قائم مقام سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد بورڈ آف ریونیو کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ریونیو مہر شفقت اللہ مشتاق ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شیراز احمد ڈپٹی سیکرٹری کالونیز نثار ثانی اور دیگر افسران شریک تھے ، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شیراز احمد نے ایس ایم بی آر کو جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔
اجلاس سے گفتگو کے دوران قائم مقام سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نوید حیدر شیرازی نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں میں میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کا اچانک دورہ کر کے میٹریل کی کوالٹی کو چیک کریں ، غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ٹھیکیدارن کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری بلڈنگز کے نقشہ جات عالمی معیار کے مطابق تیار کروائے جائیں اور نئی سرکاری عمارتوں میں بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے بیٹھنے کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی منظور ہونے والی سکیموں پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے اور جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button