محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلے
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور کے احکامات پر محکمہ اینٹی کرپشن میں افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور کے احکامات پر محکمہ اینٹی کرپشن میں افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں تقرری کے منتظر رانا ثناء اللہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کوان کے موجودہ گریڈ میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی ریجن غلام اصغر چانڈیہ کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈسٹرکٹ بہاولنگر تعینات کردیا گیا۔ماجد احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن)اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی ریجن تعینات کردیا گیا۔پولیس انسپکٹر عبداللہ علی یوسف (سرکل آفیسر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کو ٹرانسفر کرکے انسپکٹر ہیڈ کواٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن (بی) تعینات کردیا گیا۔انسپکٹر شاہد شریف ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن (بی) کو ٹرانسفر کرکے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شیخوپورہ تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد،نایاب خان کو تبدیل کرکے ان کے موجودہ سکیل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ فیصل آباد ریجن تعینات کیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن)اینٹی کرپشن اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ حافظ آباد محمد سجاد گوندل کو ٹرانسفر کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن تعینات کردیا گیا۔ڈی ایس پی آصف حسین ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ضلع گجرات کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن)محکمہ اینٹی کرپشن ڈسٹرکٹ حافظ آباد تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ حافظ محمد سلمان تنویر کو تبدیل کرکے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ فرحت محمود بوسال کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ ریجن تعینات کردیا گیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے کہا کہ افسران کے تقرر اور تبادلوں سے محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور سرکاری اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوجائیگا۔