سینٹرل ڈرگ پروکیورمنٹ کے تحت ادویات ڈائرکٹ ہسپتالوں کی اپنی فارمیسی میں منتقل ہوں سکیں گی،ڈاکٹر ارشاد احمد
سینٹرل ڈرگ پروکیورمنٹ سے ہسپتالوں تک ادویات کی ترسیل بہتر ہو گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا سینٹرل میڈیسن پروکیورمنٹ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس ہوا جسکی صدارت سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی۔اجلاس میں محکمہ صحت پنجاب کی مشترکہ سینٹرل میڈیسن پروکیورمنٹ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سینٹرل ڈرگ پروکیورمنٹ کے تحت ادویات ڈائرکٹ ہسپتالوں کی اپنی فارمیسی میں منتقل ہوں سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل ڈرگ پروکیورمنٹ سے ہسپتالوں تک ادویات کی ترسیل بہتر ہو گی۔ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیز کی تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے موزوں فرمز کا انتخاب کیا جائے گا۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ دونوں محکموں کی مشترکہ پروکیورمنٹ پالیسی سے ادویات کی بروقت ترسیل میں مدد ملے گی ۔ اجلاس میں ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل ، ڈائریکٹر ڈرگ کنٹرول ونگز اور دونوں محکمہ جات کے اعلی افسران سمیت ہیسڈو کے نمائندوں نے شرکت کی۔