مشرق وسطیٰ

محکمہ اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن نےنا قص میٹریل استعمال کرنے والے ایکسین بلڈنگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور

محکمہ اینٹی کرپشن بہاولپور ریجن نے چولستان یونیورسٹی آف وٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز کی تعمیر میں نا قص میٹریل استعمال کرنے والے ایکسین بلڈنگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر بہاولپور ریجن میں چھاپہ مار کر مقدمہ نمبر 12/2020میں نامزد ملزم ایکسین بلڈنگ ضلع بہاولپور طاہر وحید کو گرفتار کر لیا۔
ملزم ایکسین بلڈنگ طاہر وحید نے چولستان یونیورسٹی آف وٹر نر ی اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کی تعمیر کے منصوبے میں ناقص میٹریل استعمال کر کے سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جس کی انکوائری کے بعد ملزم طاہر وحید کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیاہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے کہا ہے کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدا مات کیے جا رہے ہیں اور بد عنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق قا نونی کاروائی عمل میں لائی جائے جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button