مشرق وسطیٰ

خواتین کا نوسرباز الٹی گینگ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا

خواتین گروہ دوران سفر دیگر سواریوں پر الٹی کرنے کے بہانے جیب تراشی و نوسربازی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نارکوٹکس یونٹ نے ایک کارروائی میں متحرک خواتین کا "رکشہ الٹی گینگ” گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں روبینہ خاتون اور شاہین بی بی شامل ہیں۔ شہری نازیہ ارشاد کی درخواست پر تھانہ فیکٹری ایریا میں نامعلوم خواتین کیخلاف مقدمہ درج تھا۔متاثرہ خااتون نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کو خواتین ملزمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دی تھی۔جس پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی نارکوٹکس مظہر اقبال کو واردات میں ملوث خواتین ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ڈی ایس پی نارکوٹکس مظہر اقبال نے بتایا کہ خواتین گروہ دوران سفر دیگر سواریوں پر الٹی کرنے کے بہانے جیب تراشی و نوسربازی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان سے شہری نازیہ ارشاد کے ہتھیائے گئے اڑھائی لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کے پاس خواتین اُلٹی گروہ کی متعدد شکایتیں پولیس کو موصول ہو رہی تھیں۔لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کامیاب کارروائی پر انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button