انٹرٹینمینٹ
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ہفت زبان شاعر و ادیب ڈاکٹر زبیر فاروقی کی الحمراء آمد
زبان وادب کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،ہر زبان کی روح پیار و محبت کا پرچار ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ہفت زبان شاعر و ادیب ڈاکٹر زبیر فاروقی کی الحمراء تشریف لائے،ان کا والہانہ استقبا ل کیا گیا۔سات زبانوں کے شاعر ڈاکٹر زبیر فاروقی ٗ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی سے ملے۔زبان وادب کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،ہر زبان کی روح پیار و محبت کا پرچار ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر زبیر فاروقی ٗ اُردو زبان کا اثاثہ ہیں۔ڈاکٹر زبیر فاروقی کی اُردو زبان میں 160تصانیف ہیں۔ڈاکٹر زبیر فاورقی نے ذوالفقار علی زلفی کو اپنی مطبوعات پیش کیں۔ملاقات میں نامور شاعر و ادیب نیاز حسین لکھویرا بھی موجود تھے۔