جیلانی پارک میں وارڈنز کی فیملیز کےلئے ٹریفک گالا سج گیا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کی فیملی، بچوں کے ہمراہ خصوصی شرکت
ٹریفک گالہ میں 03 سو سے زائد وارڈنز کی فیملیز نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی، متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، تحائف بھی تقسیم کئے گئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):جیلانی پارک میں وارڈنز کے بچوں کےلئے ٹریفک فیملیز گالا کا اہتمام کیا گیا، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی، ایس پی صدر سہیل فاضل اور ایس پی سٹی شہزاد خان نے اپنی فیملیز اور بچوں کے ہمراہ شرکت کی، اس کے علاوہ ٹریفک فیملی گالا میں 03 سو سے زائد وارڈنز نے فیملیز اور بچوں کے ہمراہ شرکت کی، فیملی گالا میں بچوں کےلئے مختلف کھیلوں کے انعقاد کا اہتمام کیا گیا، فیملی گالہ میں بچوں کےلئے میوزیکل چیئر، ریسنگ، کرکٹ کا اہتمام کیا گیا، فیملی گالا میں کھانے پینے کے متعدد اسٹالز بھی سجائے گئے، بچوں کےلئے پینٹنگ، بھنگڑا سمیت متعدد کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا. کہنا تھا کہ وارڈنز میں صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر اتوار کوئی نہ کوئی ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد ٹریفک وارڈنز کی فیملیز کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقعے فراہم کرنا ہے، ایسے ایونٹس کے انعقاد سے نہ صرف وارڈنز بلکہ ان کی فیملیز کو بھی ایک دوسرے سے ملنے کے مواقعے میسر آتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہر فورم پر ٹریفک وارڈنز کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، صحمند جسم، صحتمند ذہن کا عکاش ہوتا ہے، ڈاکٹر اسد ملہی نے پروگرام کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کئے،