مشرق وسطیٰ
عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان نے امپورٹڈ حکومت کے طوطے اڑا دیئے ہیں : فیاض الحسن چوہان
اب پی ڈی ایم کا ہر لیڈر اپنی اپنی بونگیاں مارنے پر لگا ہوا ہے : فیاض الحسن چوہان
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان نے امپورٹڈحکومت کے طوطے اڑا دیئے ہیں۔ اب پی ڈی ایم کا ہر لیڈر اپنی اپنی بونگیاں مارنے پر لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں عوام کے اندر مقبولیت کا زعم ہے تو فوری الیکشنز کروائیں۔ یہ لوگ میدان میں آئیں اور الیکشن سے نہ گھبرائیں اور بھاگیں۔میدان اور گھوڑا حاضر ہیں، ہمت ہے تو مقابلہ کر لیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین کہ وہ آخری دم تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پرویز الٰہی نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک جرآت مند، دلیر اور ساتھ نبھانے والے انسان ہیں۔ پی ٹی آئی ان کو الیکشنز اور سیاست کے میدان میں چاروں شانے چت کرے گی۔