مشرق وسطیٰ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پر کام تیزی سے جاری

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر لاہور کے پانچ دیہاتوں میں صفائی اور تزین کا کام جاری ہے دیہاتوں میں ڈرین اور سیورج کی بہتری کے لئے تجاویز طلب کی گئی ہیں: رافعہ حیدر ٹیم ورک پر یقین رکھتی ہوں، ایم سی ایل کی ٹیم دن رات متحرک ہے: رافعہ حیدر

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر لاہور کے پانچ دیہاتوں میں صفائی ستھرائی اور تزین کا کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر اور متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔
ستھرا پنجاب میں شارٹ لسٹ دیہات سمسانی تحصیل سٹی میں سائن بورڈز، گھروں کے باہر ناموں کی پلیٹس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ
گلیوں، مساجد اور سکولوں میں بورڈز کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ وال چاکنگ، مین ہول، پوسٹرز کو ہٹانے کا کام سو فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔ سٹریٹ لائٹس، پیچ ورک اور دیواروں پر ڈسٹیمپرکا کام بھی سو فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ نالیوں اور سیورج کے ڈی سلٹنگ کا کام بھی جاری ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔ رافعہ حیدر نے کہا کہ دیہاتوں میں ڈرین اور سیورج کی بہتری کے لئے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ستھرا پنجاب مہم کے تحت دیہاتوں کی خوبصورتی کے لئے کام کیا جارہا ہے۔
واسا، ویسٹ مینجمنٹ، پی ایچ اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے ستھرا پنجاب مہم پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button