مشرق وسطیٰ

ایک ہفتے کے دوران 1450 ٹریفک وارڈنز کی میڈیکل سکریننگ مکمل کرلی گئی، ڈاکٹر اسد ملہی

تندرست و توانا جسم، مضبوط اعصاب اور پرسکون ذہن کا عکاس ہے، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی میڈکل سکریننگ کیمپ پہنچ گئے، ڈاکٹر اسد ملہی نے سکریننگ کیمپ کا جائزہ لیا، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں وارڈنز کی میڈیکل سکریننگ کےلئے کیمپ لگایا گیا ہے،ایک ہفتے کے دوران 1450 ٹریفک وارڈنز کی میڈیکل سکریننگ مکمل کرلی گئی، اس حوالے سے ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس، ذیابطیس، ٹی بی، بلڈپریشر سمیت متعدد ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے تعاون سے ہر ماہ کیمپ لگائے جائیں گیں، ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ وارڈنز کی فلاح وبہبود کو ہرصورت یقینی بنایا جارہا ہے، وارڈنز کی صحت کو مدنظررکھتے ہوئے صحتمندانہ سرگرمیوں کا بھی آغاز کیا گیا ہے، تندرست و توانا جسم، مضبوط اعصاب اور پرسکون ذہن کا عکاس ہے،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button