لالہ موسی کے رہائشی شیخ خالد محمود کو محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ہائیکورٹ لاہور سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا۔
ملزم خالد محمود کو ریلوے کی سرکاری اراضی کی لیز کے 6کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے اور جعلی نقشہ پر پلازہ تعمیر کر نے پر گرفتار کیا گیا جبکہ انسپکٹر بلڈنگ بیرون ملک فرار ہو گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور
لاہور19 پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر لالہ موسی کے رہائشی شیخ خالد محمود کو محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ہائیکورٹ لاہور سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا۔
ملزم شیخ خالد محمود نے ریلورے کی سرکاری اراضی 5مرلے لیز پر حاصل کی اور اس پر ناجائز پلازہ بنایا جبکہ ملزم شیخ خالد محمود نے سرکاری اراضی کی لیز کے 6کروڑ کے واجبات ادا نہیں کیے۔ ملزم شیخ خالد نے پلازے کا نقشہ جمع کروانے کی بجائے ایک رہائشی مکان کا نقشہ جمع کر وایا جو جعلی تھا۔
ملزم شیخ خالد محمود کی ضمانت منسوخ ہوئی تو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے ملزم شیخ خالد محمود کو ہائیکورٹ سے گرفتا ر کرلیااور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ انسپکٹر بلڈنگ مہر افضال جو اس جعلسازی میں ملزم شیخ خالد کے ساتھ ملوث تھا وہ بیون ملک فرارہو گیا۔