مشرق وسطیٰ

غیرقانونی رہائشی سکیموں اور تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا ۔ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ غیرقانونی رہائشی سکیموں اور تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا ۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ غیرقانونی رہائشی سکیموں اور تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا ۔
دریں اثناءڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمزنے ڈائریکٹر اسد اللہ چیمہ کی نگرانی میںآٹھ غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے سکیموں کے دفاتر ، سڑکیں، چار دیواریاں اور دیگر سٹرکچر مسمار کر دیا ۔ آپریشن کے دوران اے اینڈ ایم ہومز،پام ولاز،احساس ولاز،مراکہ مارکیٹنگ ،پنجاب اسٹیٹ ،موہلنوال نگر، بسم اللہ ایسوسی ایٹس اور گرین ویو کے قریب واقع ایک غیرقانونی لینڈ سب ڈویژن کے خلاف کارروائی کی گئی ۔کارروائی کے موقع پر انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button