انٹرٹینمینٹ

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت دائر

معروف ٹی وی اینکر اور سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حیسن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی سائبر کرائم کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ہے۔

معروف ٹی وی اینکر اور سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حیسن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی سائبر کرائم کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ہے۔
پیر کے روز دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دانیہ شاہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دانیہ شاہ کو سنیچر کے روز جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد سنیچر کو جوڈیشنل مجسٹریٹ نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے دعا عامر کی درخواست پر پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کی دفعات 20، 21 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
دانیہ شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔
دانیہ شاہ کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔
ایڈووکیٹ لیاقت علی خان گبول کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نہ تو کوئی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر وائرل کیں، اگر دانیہ شاہ نے ایسا کیا ہوتا تو ڈاکٹرعامر لیاقت اپنی زندگی میں ہی اس کی شکایت کرتے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دانیہ شاہ عامر لیاقت کی بیوہ ہیں اور انہیں وراثت کے حق سے محروم کرنے کے لیے جھوٹے کیسوں میں الجھا کر ڈرایا جا رہا ہے تاکہ وہ جائیداد میں حصہ نہ مانگ سکیں۔‘
جوڈیشنل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 1 کراچی ایسٹ نے درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا اور 20 دسمبر کو ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button