ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ بند
پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے دس دنوں کے لیے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے دس دنوں کے لیے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
پیر کو ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک لیٹر کے ذریعے مطلع کیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقہ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینے کے لیے گہا گیا تھا۔
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے مزید کہا گیا کہ ’اجازت ملنے میں تاخیر کے سبب کمپنی کو کاریں بنانے کے لیے ضروری اشیاء درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘
کمپنی کی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی جس کے سبب وہ کاروں کی پروکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔
سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’تمام حالات کی روشنی میں کمپنی نے 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2022 تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔