انٹرٹینمینٹ

فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے کلچرل کمپلیکسز اور آرٹ گیلریز کی جدید رجحانات سے ہم آ ہنگنی وقت کی اہم ضرورت ہے

نئی نسل کو تہذیب و ثقافت کے مختلف ادوار سے روشناس کروانے میں مصوروں اور مجسمہ سازوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے کلچرل کمپلیکسز اور آرٹ گیلریز کی جدید رجحانات سے ہم آ ہنگنی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نئی نسل کو تہذیب و ثقافت کے مختلف ادوار سے روشناس کروانے میں مصوروں اور مجسمہ سازوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ کلاسیکل فنکاروں کے فن پارے مقامی تہذیب و تمدن کے بہترین ترجمان ہیں ۔فنون لطیفہ ملک میں سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں. محکمہ ثقافت نئے اور پرانے فن کاروں کے فن پاروں کی موزوں یشکش کے ساتھ ان کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب آصف بلال لودھی نے آج الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے فوری کے موقع پر کیا۔ کمپلیکس کے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے صوبائی سیکرٹری کا استقبال کیا اور انھیں کو الحمرا کلچرل کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات پر تفصیلی بریفننگ دی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے کمپلیس کی تزئین و آرائش اور ہالز کی مرمت کے ساتھ آرام دہ نشستوں اور آرٹ گیلریوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے آرٹ گیلری میں آویزاں شہرہ آفاق مصوروں کے فن پاروں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے تصاویر کے رنگوں اور ان میں استعمال ہونے والے میٹریل کو موسم اور سورج کی شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مصنوعی اور ماحول دوست لائٹوں کی تنصیب کی ہدایات جاری کیں انھوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تاریخی نمونے کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے آرٹ گیلری کی دیواروں پر مناسب رنگوں کےپینٹ اور آ ن لائن گیلریوں میں نمائش کو یقینی بنائیں ۔ محکمے کی ویب سائیٹ سے منسلک پاکستان میں موجود قدیمی اور جدید فن پاروں کو فنکاروں کر مکمل تعارف اور فن پاروں کی تاریخی و تکنیکی اہمیت سے متعلق مکمل معلومات کے ساتھ پورٹل تیار کی جائے تاکہ مصروفیت کے اس دور میں فنون لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ گھر بیٹھ کر اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں بلکہ فن پاروں کی آئن لائن نمائش اور خرید و فروخت کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں ۔ آصف بلال لودھی الحمرا کلچرل کمپلیکس میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کے کیمپ آفس کے قیام کی خواہش بھی ظاہر کی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا کلچرل کمپلیکس نے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کو آرٹ گیلریز پر بریفننگ کے دوران بتایا کہ آرٹ گیلری میں 200سے زائد مصوروں کے فن پارے اویزاں کیے گئے ہیں۔ کلاسیکل فنکاروں کے فن پاروں کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف ممالک سے ماہرین سے ورکشاپس کروائی جاتی ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو کمپلیکس میں زیر تعمیر ایڈمن بلاک پر دوبارہ کام کے آغاز کی بھی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button